اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں کے غیرمعمولی منافعے پر ٹیکس عائد کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے غیرمعمولی منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بینکوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگایا گیا ہے، ونڈ فال ٹیکس سے سالانہ 33 سے 35 ارب کے درمیان ٹیکس وصول ہوگا۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر ایڈوانس ٹیکس لینا جانتا ہے ، ان پُٹ کی اجازت ہے لیکن جب ریفنڈز دینے کی باری آتی ہے تو آڈٹ کھول لیے جاتے ہیں ،ایف بی آر نے 158ارب کے ریفنڈز دئیے ہیں لیکن ابھی تک بڑی تعداد میں ٹیکس پیئر ز لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے ممبران اور ٹیکس پریکسٹیشنرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سرمائے کی بھی قلت پیدا ہو رہی ہے ، گزشتہ سال ایف بی آر نے 113ارب...
Comments
Post a Comment